جانے اَن جانے میں لوگ
نہ جانے کیا کچھ کھ جاتے ہیں
اکثر اوقات وہ لوگ
بہت دِل دُکھا جاتے ہیں
طنز و مزاح کا بہانا کر کے
روح کو ٹھیس پہنچاتے ہیں
اکثر اوقات وہ لوگ
بہت دِل دُکھا جاتے ہیں
محبت کا سہارا لے کر
دلوں سے کھیل جاتے ہیں
اکثر اوقات وہ لوگ
بہت دِل دُکھا جاتے ہیں
ذبان بے لگام ہو تو
بے باکی کا اقرار کرتے ہیں
اکثر اوقات وہ لوگ
بہت دِل دُکھا جاتے ہیں
جزبات کے اعتاف پہ بے رُخی جھاڑیں تو
ہم لاچار مات تسلیم کر جاتے ہیں
اکثر اوقات وہ لوگ
بہت دِل دُکھا جاتے ہیں
تحریر:
مِشعل فیصل
وہ لوگ
